گزشتہ روز مریم نواز کی وہ ویڈیوز لیک کردی گئیں جنہیں انٹرویو کے دوران مریم نواز کی ہدایت پر آف ائیر کردیا گیا تھا مریم نے دوران انٹرویو مریم اورنگزیب سے بات بھی کی اور کہاکہ اس حصے کو نشر نہ کیا جائے -اس کے بعد منصور علی خان نے وضاحت کی تھی کہ ان کے انٹرویو کو دکھانے اور نہ چلانے کا حکم بھی دیا گیا تھا جو میں نے ماننے سے انکار کردیا تھا -اب س انٹرویو کے بارے میں 2 ویڈیوز لیک ہونے کے معاملے پر مسلم لیگ( ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا موقف بھی آگیا۔
فواد چوہدری کی تنقید کا جواب مسلم لیگ (ن )کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دیا گیا اور کہا گیا کہ آپ کے جھوٹ کے دلدادہ گیدڑ لیڈر کی طرح کھلے عام جھوٹ بولنے کی بجائے مریم نواز نے صرف اتنا کہا کہ ان کے پاس اس وقت معلومات موجود نہیں ہیں، ان کی ایمانداری ہی ہے جس نے لاکھوں لوگوں کو ان کا گرویدہ بنایا ہے۔( ن) لیگ کے اکاؤنٹ سے فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ” کیا آپ نے دنیا کے نقشے پر جرمنی جاپان کی سرحد تلاش کرلی ہے۔اس پر فواد چوہدری بھلا چپ کہاں رہنے والے تھے انھوں نے کہا کہ انٹرویو کا سب سے اچھا حصہ تو یہ تھا، اصل انٹرویو سے یہ کیوں کاٹا گیا؟ اصل بم شیل تو یہ ہے۔