منحرف ارکان قومی اسمبلی عزت کے ساتھ استعفیٰ دے کر گھر جائیں : جسٹس منیب اختر

صدارتی ریفرینس کی سماعت کے دوران 5 رکنی بنچ کے ممبر جسٹس منیب اختر نے منحرف ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ گریس دکھائیں اور ایم این اے کی نشست سے باعزت استعفیٰ دے کر گھر جائیں -یہ اس بات کا اشارہ بھی تھا کہ اگر کورٹ کی جانب سے ان کو برخواست کیا گیا تو یہ قانون سازوں کے لیے شرمندگی کی سبب بنے گا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کا حصہ بننے والے جج نے یہ ریمارکس آرٹیکل 63- اے کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیے جو سیاسی انحراف سے متعلق ہے۔

اہم ووٹوں کے دوران سیاسی انحراف کو روکنے کے لیے آئین میں شامل آرٹیکل 63- اے کی تشریح کے لیے ریفرنس صدر عارف علوی نے اس وقت دائر کیا تھا جب عمران خان وزیر اعظم تھے۔

آج کیس کی سماعت کے دوران، چیف جسٹس بندیال نے کہا کہ پاکستان کو “بالغ جمہوریت” کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے اور قانون سازوں کو اس سلسلے میں نتیجہ خیز بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو “قربانیاں” دینے کی ضرورت ہے۔

سماعت شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے لارجر بنچ کے روبرو اپنے دلائل کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کا مقصد ہارس ٹریڈنگ کو ختم کرنا ہے اور اس کی خلاف ورزی آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 کی خلاف ورزی پر ڈالے گئے ووٹ کو شمار نہیں کیا جائے گا اور مزید کہا کہ قانون کا اطلاق سیاسی جماعتوں کے ارکان پر ہوتا ہے، آزاد امیدواروں پر نہیں۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم