’منا بھائی‘ کے کردار سے متاثر شخص ڈاکٹربن کر سول ہسپتال پہنچ گیا

بھارتی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس سے متاثرہ شہری اپنا شوق پورا کرنے ہسپتال پہنچ گیا لیکن اس کی قسمت نے یاوری نہ کی اس کو پہچان لیا گیا اور یوں سیکیورٹی گارڈ نے اس کی مریضوں کا ’علاج‘ کرنے کی خواہش پوری نہ ہونے دی ۔

آج نیوز کے مطابق بالی وڈ مودی ’منا بھائی‘ ایم بی بی ایس کے کردار سے متاثر ہو پاکستانی منا بھائی سول ہسپتال کراچی کے بے نظیر ٹراما سینٹر میں پہنچ گیا لیکن گارڈز کی بروقت مداخلت پر اُسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس چوکی میں پاکستانی منا بھائی ایم بی بی ایس نے بتایا کہ اسے بچپن ہی سے ڈاکٹر بننے کا شوق تھا اس لیے ڈاکٹر کا یونیفارم پہن کر مریضوں کا علاج کرنے آیاتھا ۔

بعدازاں گارڈز نے بالی وڈ کی معروف مووی منا بھائی ایم بی بی ایس کا حلیہ دیکھ کر پاکستانی منا بھائی کو پکڑ کر سول ہسپتال کی پولیس چوکی کے حوالے کردیا۔گارڈز نے پوچھا اتنے بڑے ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر داخل ہوتے ہوئے شرم نہیں آئی۔مگر اس شخص کو بہت باریک بینی کے ساتھ مانیٹر کرنا چاہیے کیونکہ ا یسا شخص بہت بڑامجرم بھی ہوسکتا ہے یہ بھی ممکن ہے کہ وہ ڈاکٹر کا روپ دھار کر کوئی بڑی واردات کرنے آیا ہو –

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی