مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین شام رنگیلانے مودی کے حلقے ریاست اتر پردیش کے شہر وارانسی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیام رنگیلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’میں وارانسی سے الیکشن لڑنے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ۔ شیام رنگیلا کا کہنا تھا کہ میں اپنے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے معلومات اور اپنے خیالات وارانسی پہنچنے کے بعد ویڈیو پیغام کے ذریعے آپ تک پہنچاؤں گا ۔‘
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’2014 تک میں نریندر مودی کا ووٹر اور سپورٹر تھا۔ میں نے ان کی حمایت میں اور ان ے مخالفین راہول گاندھی اور اروند کیجروال کے خلاف ویڈیو بھی جاری کیں۔ ان ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے سب کی یہی رائے ہوتی تھی کہ میں اگلے 70 برس تک صرف بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہی ووٹ دوں گا تاہم پچھلے 10 برس کے دوران صورت حال کافی تبدیل ہوئی ہے ۔جس کی وجہ سے میری سوچ میں بھی تبدیلی آئی اور میں نے مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تاہم وہ الیکشن لڑ سکیں گے یا اپنا فیصلہ بدل لیں گے اس بارے میں انہیں خود بھی یقین نہیں ہے ‘ تاہم ابھی تک تو وہ پرعزم ہیں کہ لوک سبھا کے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایک آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیں گے ۔لیکن اگر نوٹ مل گئے یا دباؤ زیادہ ہوا تو وہ اپنے فیصلہ بدل بھی سکتے ہیں