ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ ختم ہو گیا ہے، مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں : چیف الیکشن کمشنر

حالات پی ٹی آئی کےحق میں جانا شروع ہوگئے ہیں اس کا سارا کریڈٹ اس عوام کا ہے جو خان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلسل کھڑے رہے ہر مشکل کا مقابلہ کیا الیکشن میں بھر پور حصہ لیا اور تحریک انصاف کو ہر محاذ پر کامیاب کروایا یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن جو کل تک پی ٹی آئی کے چئیرمین کو ناہل کرنے کے فیصلے سنا رہا تھا اب حکومتی وکیل کی کوئی بات سننے کے لیے آمادہ نظر نہیں آتا اور آج تو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حق مین بہت بڑا فیصلہ سنا دیا جب پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،پی ٹی آئی کے معاون وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

 

معاون وکیل نے کہاکہ انور منصور ملک سے باہر ہیں،29 نومبر وطن واپس آئیں گے ،ہمیں کچھ مہلت دی جائے اور سماعت ملتوی کی جائے جس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے، مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں اس کے بعد کمیشن نے کیس کی سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا