ملک کے 63 صحافیوں کا چیف جسٹس کے نام کھلا خط ؛مدد کی اپیل

عمران ریاض خان سمیت مختلف رہنماؤں کی گمشدگی پر اب صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے -صحافیوں کا یہ کہنا ہے کہ ان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور وہ خود کو محفوظ نہیں کرپارہے -اسی لیے انھوں نے اب سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا -صحافیوں کو امید ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ ان کی فریاد سنیں گے -ملک کے63 نامور صحافیوں نے ملک میں جبری گمشدگیوں، حسان نیازی کی بازیابی اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام کھلا خط لکھ دیا ۔خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں، سیاسی مبصرین کا ایک گروپ ہیں جو ملک میں آئین ،جمہوریت اور قانو ن کی حکمرانی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔

خط لکھنے والے صحافیوں میں ملک کے بڑے نامی گرامی صحافی جن میں سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی، الطاف حسن قریشی ، عطاء الحق قاسمی ، امتیاز عالم ،ایاز امیر، حسن نثار ،حامد میر، مظہر عباس ،رؤف کلاسرا،ہارون الرشید،کامران خان،ارشاد بھٹی،کاشف عباسی ،سلیم صافی ،جاوید چودھری، محمد نوشاد علی ، مبشر لقمان ،طلعت حسین ،نسیم زہرہ ،نجم سیٹھی ،مہر بخاری ،جگنو محسن ،بینظیر شاہ ،شامل ہیں ،نے اپنے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ وہ چیف جسٹس کی توجہ آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل