ملک کے بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قلت کا خدشہ

ایک کے بعد ایک بحران پاکستانیوں کی زندگی اجیرن بنا رہا ہے -ایک طرف مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ رکھی ہے تو دوسری جانب کبھی بجلی کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے تو کبھی گیس گھروں سے رات بھر غائب رہتی ہے اب پاکستانی 331 روپے لیٹر خریدنے پر مجبور ہوئے ہیں تو کہا جارہا ہے کہ اب پٹرول کی شارٹج ہونے والی ہے اگر ایسا ہوگیا تو یہی پٹرول 500روپے میں بلیک میں بکنا شروع ہوجائے گا اور ملکی معیشت کا پہیہ جو پہلے ہی رینگ کر چل رہا ہے جام ہوسکتا ہے -آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب ملک بھر میں پٹرول و ڈیزل کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

ایک سوشل میڈیا نیوز چینل کے مطابق مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ کراچی میں متعدد پٹرول پمپس کے پاس تیل کا ذخیرہ ختم اور ان کی فروخت بند ہو چکی ہے۔ تاہم باقی ملک میں تاحال پٹرول پمپس متاثر نہیں ہوئے۔
ابتدائی طور پر کیماڑی کے ٹرمینلز اور پورٹ قاسم سے پٹرول و ڈیزل کی سپلائی روکی گئی تھی تاہم پولیس اور دوسرے ادارے اس پر حرکت میں آ گئے اور ملک کے بیشتر علاقوں میں تیل کی فراہمی یقینی بنائی۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی طرف آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے سبب وزارت تیل کو سپلائی کے مسائل کے متعلق پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے۔
آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نعمان علی بٹ نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور کشمیر کے لیے تیل کی سپلائی عارضی طور پر رک گئی ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ گفت و شنید جاری ہے۔ واضح رہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی طرف سے کرائے بڑھانے اور آئل پائپ لائن ٹرانسپورٹیشن کوٹہ میں اضافے کے لیے ہڑتال کی جا رہی ہے۔اگر حکومت نے اس مافیا کے خلاف فوری ایکشن نہ لیا تو بہت بڑا بحران پیدا ہوجائے گا کیونکہ اس سے ملک میں ہلچل مچ جائے گی –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور