ملک کے بالائی علاقوں میں 27 سے 31 جنوری تک بارشوں کی پیشن گوئی

ایک ماہ بعد سورج نے لاہوریوں کو شکل دکھا دی آج سارا دن لاہوریوں نے سورج کی حرارت کو محسوس کیا -اس کے علاوہ اسلام اباد میں بھی بارش سے موسم کے بہتر ہونے اور دھند چھٹنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے -آج محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مغربی ہوائیں 27 جنوری سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہوائیں 27 سے 31 جنوری تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہنے کی توقع ہے جس کے سبب ان تاریخوں کے دوران چترال،دیر ،سوات اور ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

27 جنوری تک گلگت، کشمیر میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ 27 سے 31 جنوری تک مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ اور بنوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ 28 اور 29 جنوری کو کوئٹہ، زیارت، چمن ، ژوب اور بارکھان و مکران میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ 27 سے 31 جنوری تک اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا