ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری؛موسم تبدیل ہونا شروع

ستمبر کی آمد کے ساتھ ہی موسم نے کروٹ بدلنا شروع کردی ہے -حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ رہا ہے راتیں بھی ٹھنڈی ہونی شروع ہوگئیں ہیں اور دن میں سورج نے آگ برسانی بھی بند کردی ہے – آج صبح لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں نے درجہ حرارت کو کافی حد تک کم کیا تاہم بارش نہیں ہوئی لیکن یہ بادل ملک کے بالائی حصوں میں جم کربرسے -ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کے سبب موسم ٹھنڈا ہوگیا ۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بالائی علاقوں پارا چنار، سوات ، کرم ایجنسی ، صوابی ،مردان اور کوہاٹ میں موسلادھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے ان علاقوں میں موسم سرد ہوگیا ہے، اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کےد وران لاہور سمیت وسطی پنجاب کے کچھ شہروں میں گرد آلود ہواؤں چلنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے ۔ موسم تبدیل ہونے کے ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے کیسز بھی رپورٹ ہورہے ہیں مگر ابھی تک ان میں زیادہ شدت نہیں ہے مگرعوام کو چاہیے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے جو ایس او پیز حکومت بتاتی رہی ہے اس پر عمل کریں –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا