پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر نے قوم کو صاف بتادیا کہ ملک کے حالات 4 سال تک ایسے ہی رہیں گے -انھوں نے پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار بھی عمران خان کو قرار دے دیا – مریم نواز نے کہاہے کہ سب جانتے ہیں مشکلات کس کی لائی ہوئی ہیں، یہ جاتے جاتے آئی ایم ایف معاہدے کو پھاڑ کر پھینک گئے ،آج ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں،ہم ریلیف دینا چاہیں بھی تو نہیں دے سکتے،آئی ایم ایف کہتا ہے قیمتیں بڑھائیں تو پیسے دیں گے،آئی ایم ایف کی شرائط ماننا ہماری مجبوری ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پورے جنوبی پنجاب سے ن لیگ الیکشن جیتے گی،جنوبی پنجاب محاذ کے دعوے آج تک وفا نہ ہو سکے،جنرل الیکشن ہوں یا ضمنی، ہم نے تیاری شروع کردی ہے،ہم اپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے۔مریم نوازنے� کہاکہ ہفتے میں 5 دن ہم نیب کورٹ پیش ہوتے رہے ہیں، ا،نواز شریف نے 200 سے زائد پیشیاں بھگتیں،ہم ایک دن میں 2 بار ایک ہی عدالت میں پیش ہوئے ، میں ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں،ہمارے ساتھ جو ہوا وہ انتقام تھا۔لیکن میں روئی نہیں -نہ کبھی میڈیا پر آکر دہایاں دیں –
ان کاکہناتھا کہ گزشتہ 4 سال میں عوام نے دہر ا معیار دیکھا،وہ وقت دور نہیں جب ہم انصاف کا معیار دیکھیں گے،آزاد صحافت پر بہت یقین رکھتی ہوں،ہمارے ساتھ جو ہوا، وہ انتقام تھا، ابھی تک تو ان کو کسی نے ہاتھ تک نہیں لگایا،2 ،2 دن کی قید کے بعد ہی یہ رونے لگ گئے ہیں،ابھی تو احتساب شروع ہی نہیں ہوا،رانا ثنا اللہ نے جعلی مقدمے میں 6 ماہ قید بھگتی۔مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ حکومتی عہدیداروں کے خاندان کو دھمکیاں دیتا ہے،کیا اسے اس بات کیلئے چھوڑ دیا جائے کہ وہ سیاستدان ہے،نوازشریف کیلئے کوئی اور فتنہ خان کیلئے کوئی اورقانون ہے، انھوں نے میڈیا کے افراد سے سوال کیا کہ حکومت نے اگر ایک بھی انتقام پر مبنی کیس بنایا ہے تو بتائیں،پاکستان میں جھوٹ بولنے والے کی کوئی پکڑ نہیں ، آپ اس طرح کھڑے ہو کر ایک دوسرے پر گند نہیں اچھال سکتے۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ انتظار ہے کہ وہ جیلیں بھریں اور آغاز زمان پارک سے ہو، آپ تشریف لائیں، آپ کو پتہ چلے جیل کیا ہوتی ہے، ڈیتھ سیل کیا ہوتا ہے،ان کاکہناتھا کہ جنوبی پنجاب میں صرف نوازشریف دور میں ترقیاتی کام ہوئے،چاہتی ہوں جنوبی پنجاب ترقی کرنے میں آگے ہو۔