ملک کو مشکل معاشی صورتحال سے نکالنے کے لیے مزاکرات کریں لڑائی نہیں شاہد خاقان عباسی کا شہباز شریف کو مشورہ

ملک میں جاری معاشی بحران اور کشیدہ سیاسی ماحول کے پیش نظر شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک کو حالات سے نکالنے کے لیے سیاسی مذاکرات شروع کریں۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف تمام سیاسی جماعتوں بشمول پی ٹی آئی ،کو جلد سے جلد سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی دعوت دیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا گالی گلوچ اور لوگوں کو حملوں پر اکسانے سے ملک کا نظام چلانے میں مدد ملے گی۔عباسی نے کہا کہ ملکی معاملات کو چلانے کے لیے بات چیت ہونی چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ یہ سیاست ہے دشمنی نہیں

انہوں نے مشورہ دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھیں، اصول طے کریں اور ملک میں سیاسی نظام کے لیے راستہ بنائں۔

ملک کی گرتی ہوئی معیشت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کسی بھی چیز کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو ملکی مفادات کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے خدشہ ظاہر کیا کہ معاشی بحران کے دوران سیاسی قیادت اتفاق رائے پر پہنچنے میں ناکام رہی تو ملک کو نقصان ہوگا۔ انہوں نے سیاسی قیادت پر زور دیا کہ ان کی ذاتی انا کو قومی مفاد پر غالب نہیں آنا چاہیے۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے