ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے آرمی چیف متحرک

آرمی چیف  نے 1.2 ڈالر قرض کی قسط کی فوری فراہمی کے لیے آئی ایم ایف سے مطالبہ کر دیا۔

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے سرگرم ہوگئے اور ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کی فوری بحالی کے لیے امریکا سے مدد مانگ لی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین سے فون پر بات کی تاکہ قرضوں کی بحالی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد حاصل کی جائے۔

Image Source: Dawn

سی او ایس باجوہ نے وائٹ ہاؤس اور محکمہ خزانہ سے اپیل کی کہ وہ آئی ایم ایف کو فوری طور پر تقریباً 1.2 بلین ڈالر کی فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے جو پاکستان کو دوبارہ شروع کیے گئے قرضہ پروگرام کے تحت ملنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں اور ماضی میں بھی انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین اور دیگر دوست ممالک سے مالی امداد کے لیے رابطہ کیا تھا۔

اس سے قبل 14 جولائی کو، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور پاکستان نے پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے مشترکہ 7ویں اور 8ویں جائزوں کے تحت 1.17 بلین امریکی ڈالر کے اجراء کے لیے عملے کی سطح پر معاہدہ کیا۔

فنڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب