ملک کو آگے لے جانے کا واحد راستہ نئے الیکشن ہیں : حمزہ شہباز

متنازع الیکشن کے بعد کے منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ٹی وی انٹرویومیں کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کا واحد حل نئے انتخابات ہیں لیکن اس سے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔

آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حمزہ نے کہا: اگر ہم اس ملک کو آگے لے جانا چاہتے ہیں تو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہی واحد حل ہے۔”

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے تیار ہے مگر دیر الیکشن کمیشن کی جانب سے ہے وہ جس دن حامی بھر لیں گے توالیکشن کا اعلان کردیا جائے گا

وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ان کی انتقامی سیاست اور “آئین کی خلاف ورزی” پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے آئین کو پامال کیا اور اسے اپنے پیروں تلے روندا۔ مگر اب بہت ہو گیا ہے۔ عمران خان کو عدالت کے ساتھ ساتھ عوام کی عدالت کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، حمزہ نے کہا، خان صاحب اب آپ کو حساب دینا ہوگا اب حساب کی باری آپکی ہے آپ کو توشہ خانہ اور غیر ملکی فنڈنگ ​​کیسز میں جوابدہ ہونا پڑے گا ۔”

شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کے بارے میں بات کرتے ہوئے حمزہ نے کہا: “ہم نے انتقامی سیاست کی بدترین شکل کا سامنا کیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان پر کرپشن کے الزامات لگانے والے وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر خود ملک سے فرار ہوچکے ہیں۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی