ملک ڈیفالٹ ہونے کا سوال خواجہ آصف سے کریں مجھ سے نہیں : اسحاق ڈار

کل خواجہ آصف نے ملک دیوالیہ ہونے کا بیان دے کر اپنی جماعت اور حکومت دونوں کو مشکل میں ڈال دیا اب صحافی مسلم لیگ ن سے ایک ہی سوال کررہے ہیں کہ کیا ملک دیوالیہ ہوگیا ہے اور تحریک انصاف بھی ان کیاس بات کو خوب اچھال رہی ہے -اب یہی سوال اسحاق ڈار سے بھی کیا گیا تو انہیں بہت ناگوار گزرا -وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق خواجہ آصف سے ہی پوچھا جائے ۔

 

 

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ صدر علوی کی جانب سے آج جو اقدام اٹھا یا گیا ہے وہ آئین کی خلاف ورزی ہے میں اس پر پارلیمنٹ میں بات کرچکا ہوں ، ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے تمام معاملات طے پاچکے ہیں ،رواں ہفتے معاہدہ بھی ہوجائے گا ۔

دوسری جانب اپنے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ ہمارا آئی ایم ایف سے معاہدہ ہورہا ہے اس لیے ہم ڈیفالٹ نہیں ہورہے ، انہوں نے امیر اور غریب کے فرق کے تناظر میں بات کی تھی، آپ ایف بی آر کا ریکارڈ دیکھ لیں وہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام ہے، بڑے بڑے ادارے اور کمپنیاں ڈیفالٹ ہوچکی ہیں، حکومتی کنٹرول میں ادارے ہزاروں ارب کے مقروض ہیں یا نقصان کر ر ہے ہیں ،مافیا ہزاروں ارب کی ٹیکس چوری کرتا ہے اور نقصان غریب شہری پورا کرتا ہے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور