ملک میں 90 روز میں الیکشن کروائیں ؛ �تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی مطالبہ

Opposition Pakistan People's Party (PPP) Senator Raza Rabbani (2nd R, seated), a candidate for the country's upcoming presidential election, speaks while flanked by party leaders Ameen Fahim (2nd L), Aitzaz Ahsan (L) and Khurseed Shah (R) during a news conference in Islamabad on July 26, 2013. Pakistan's main opposition party announced July 26 it would boycott next week's presidential election to protest against the vote being brought forward without consultation. The Supreme Court ruled Wednesday that the ballot would be held on July 30 instead of August 6 after the main ruling party complained that the original date clashed with the end of Ramadan. AFP PHOTO / AAMIR QURESHI

وہ پیپلز پارٹی جو 9 اگست تک حکومت کی ہر بات پر لبیک کہہ رہی تھی اب اس کو احساس ہورہا ہے کہ شائید اس نے کچھ فیصلوں میں حکومت کی ہاں میں ہاں ملا کر غلطی کردی ہے -پیپلز پارٹی کو سندھ کا اقتدار ہاتھ سے جاتا محسوس ہورہا ہے اسی لیے اب اس جماعت کے رہنماؤں نے 90 روز میں الیکشن کروانے کا شور مچانا شروع کردیا ہے یہ وہی پیپلز پارٹی ہے جو 2 صوبائی اسمبلیوں کے 90 روز میں الیکشن کے معاملے پر نہ خاموش بیٹھی رہی تھی بلکہ اس کی حمایت میں بیانات بھی داغ رہی تھی – کل تک اسی بل کی تائید کرنے والی جماعت کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے 14 دسمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت آئین کی خلاف ورزی قرار دیدی۔

 

 

رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 224 ٹو کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 دن میں انتخابات کرائے جائیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کیلئے سٹاف کی کمی تھی تو الیکشن کمیشن اضافی عملہ مانگ سکتا تھا۔ گزشتہ 4 سال سے آئین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی فیڈریشن کیلئے خطرناک ہے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن 90 روز میں کرائے جائیں۔ حلقہ بندیاں انتخابی عمل میں رکاوٹ نہیں۔ سیاسی و معاشی حالات کسی بحران کے متحمل نہیں ہو سکتے۔اس سے پہلے فیصل کریم کنڈی بھی 90 روز میں انتخابات کی بات کرچکے ہیں -ایسا لگتا ہے کہ عنقریب پیپلز پارٹی بھی الیکشن کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوگی –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز