ملک میں 82 ہزار بجلی چوروں پر ساڑھے3 ارب کا جرمانہ

پاکستان کی بربادی میں مافیاز کا شئیر سب سے زیادہ رہا ہے -ذخیرہ اندوز ؛بجلی چور اور سمگلر پاکستان کے لیے زہر قاتل بنے ہوئے ہیں مگر اب حکومت ان کی سرکوبی کے لیے ہمہ وقت تیار نظر آرہی ہے – لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، اب تک کی کاروائیوں میں 82 ہزار سے زائد ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی انسداد بجلی چوری مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔انسداد بجلی چوری مہم 340 روز سے جاری ہے ، اس دوران کل82ہزار660 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،76 ہزار97 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا کر32 ہزار353 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا کئی کے کنکشنز کاٹ دیے گئے ۔ بجلی چوروں کو اب تک 9 کروڑ70 لاکھ85 ہزار841 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 3ارب54 کروڑ38 لاکھ23 ہزار518 روپے ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 55 ملزمان کو بجلی چوری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا، مجموعی طور پر555ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے183 کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 11کمرشل،4 زرعی اور540ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو5 لاکھ20 ہزار898یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت1کروڑ34 لاکھ89 ہزار828 روپے ہے۔اس کے باوجود بھی لوگ جرم کرنے سے باز نہیں آتے اور اپنی اور اپنے خاندان کی رسوائی کراتے ہیں جیل جاتے ہیں اور مقدمات بھگتے ہیں –

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی