ملک میں 4 جون سے 7 جون تک بارشوں کی پیشن گوئی

گرمی سے ستائے پاکستانیوں کو محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی -محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی سمیت جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں آندھی اور بارش سے بھی درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے مطابق آج 4 جون سے تیز ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، اس سسٹم کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستا ن،کشمیر ،اسلام آباد ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، فیصل آباد اور خوشاب ،بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی اور بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ جیکب آباد، لاڑکانہ ،کوئٹہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں تیز آندھی اور ہلکی بارش کے سبب گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی تھی مگر بعض شہروں میں تیز ہواؤں کے سبب حادثات میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات بھی رپورٹ ہوئیں –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا