ملک میں مون سون بارشوں سے 77 افراد جاں بحق: شیری رحمان

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ مون سون کی حالیہ بارشوں سے ستتر افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بدھ کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک قومی سانحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ انتیس اموات بلوچستان میں ہوئی ہیں۔

وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کا قومی ہنگامی منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے صوبوں، اضلاع اور عوام کو چوکنا رہنا ہوگا۔

Image Source: Daily Jang

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا