19
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن خریداری کی مد میں 10 ارب روپے سے زائد کی نادہندہ ہو گئی جس کے سبب وزیراعظم ریلیف پیکج کی بندش کا خدشہ پیدا ہو گیا۔اگر وزیراعظم کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کو فنڈ کی فراہمی نہ ہوسکی تو یہاں پر بھی اشیاء مہنگی ہوجائیں گی اور یوٹیلیٹی سٹور کی بندسش کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس سے ہزاروں افراد بےروزگار ہوجائیں گے –
نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں مالی بحران پیدا ہو گیا، ادارے کو فنڈز کی فراہمی میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو 15 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا اجرا روکا ہوا ہے۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنا مشکل ہو گیا۔ ادارے کو فنڈز نہ ملنے پر 28 فروری کے بعد وزیراعظم پیکج جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔