ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے مگر اس سال لوگ سولر پر بھی جارہے ہیں اور بجلی بھی انتہائی احتیاط سے استعمال کررہے ہیں اس لیے اس سال بجلی کی لوڈشیڈنگ کم ہی رہنے کی امید ہے تاہم بجلی کم استعمال کرنے پر حکومت کو بہت کم پیسہ مل رہا ہے –
نجی ٹی وی سما کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 24 ہزار جبکہ رسد 20 ہزار میگاواٹ ہے۔ توسیع کے باعث تربیلا کے 8 پاور یونٹ بند ہیں۔ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اگر تقسیم کار کمپنیاں مختص شدہ کوٹہ وصول کریں تو لوڈشیڈنگ میں کمی ہوسکتی ہے، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بچانے کیلئے ڈیسکوز شہری علاقوں میں دو گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر سکتی ہیں۔ لائن لاسز والے ،چوری ،عدم ریکوری والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہے۔
ملک میں بجلی کا شارٹ فال چارہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا
27
previous post