ملک میں بارشوں کی قلت کے سبب خشک سالی کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ؟

پاکستان اس وقت جہاں انسانوں اور حکمرانوں کی نااہلیوں کی وجہ سے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے وہیں اللہ تعالٰی کی رحمت یعنی بارش بھی پاکستان سے روٹھی ہوئی ہے پانی کی اس کمی کی وجہ سے دریا اور نہریں خشک پڑی ہیں جس کی وجہ سے پن بجلی سے بجلی نہیں بن رہی اور اس کو فیول سے چلانا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے بجلی مہنگی لوگوں کو مل رہی ہے –
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ فروری میں بارشیں معمول سے 77 فیصد کم ہوئیں، درجہ حرارت بھی زیادہ رہا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے فروری کے موسمیاتی جائزے سے متعلق کہا ہے کہ اس سال فروری میں بارشیں بہت کم ہوئی ہیں جبکہ دن اور رات کے اوقات میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 3.55 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ 1961 کے بعد اس سال 2023 میں فروری دوسرا گرم اور خشک ترین مہینہ رہا۔
مہینے کا گرم ترین دن 16 فروری کو مٹھی میں ریکارڈ کیا گیا جہاں درجہ حرارت بڑھتے بڑھتے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔ اس سال کراچی میں بھی فروری کے دوران گرمی معمول سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی سامنے آئی تھی۔ سارا سال بارش کی کمی کی وجہ سے ملک بھر میں فصلیں ،پھل سبزیاں اور کیش کروپس پوری طرح گرو نہیں کرسکیں یہی وجہ ہے کہ اس سال پھل ، سبزیاں، چارہ اور زرعئی اجناس خطرناک حد تک مہنگی ہوئیں –

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا