ملک میں ایک بار پھر پٹرول پمپس بند ہونے کا امکان

پٹول پمپ مالکان آئے روز حکومت کو پٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکیاں دیے رکھتے ہیں اور اب ایک بار پھر ان کی تنظیم کی جانب سے ملک بھر میں پٹرول پمپس پر ہڑتال کی دھمکیاں سامنے آرہی ہیں مگر اب ان کی کوئی چلنے نہیں دے گا – پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ڈی ریگولیشن کی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرکے ہڑتال کردیں گے۔‏عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے ملک کے دور دراز علاقوں میں 20 روپے زیادہ قیمت پر تیل فروخت ہوگا، تیل کی سمگلنگ پہلے ہی بڑا مسئلہ ہے، فیصے سے مزید اصافہ ہوجائے گا۔‏

انہوں نے کہا کہ تیل کی صنعت پر 75 فیصد کنٹرول3 بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا ہے، ڈی ریگولیشن سے تیل کی قیمتوں پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، عبدالسمیع خان نے حکومت کو تجویز دی کہ اگر ایران سے معاہدہ کیا جائے تو عوام کو فائدہ ہوگا۔

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی