ملک بھر میں 25 فروری سے بارشیں برسیں گی ؛محکمہ موسمیات

پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 فروری سے ملک میں بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں بارش اور چند مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

وسطی پنجاب کے چند شہروں خوشاب، سرگودھا، نورپورتھل، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ اور لاہور اور کے پی کے کے دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا، مغربی ہوائیں 26 فروری تک ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، رات سے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہونے کاامکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کوئٹہ، چاغی، نوشکی، خاران، گوادر،پنجگور، آواران، خضدار اورسبی میں بارش ہو گی جبکہ قلات، کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ میں برفباری کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہی رہے گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 26فروری سے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بارشوں کا آغاز ہوگا -نجی ٹی وی جیو نیوز کی خبر کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے ہفتے بارش کے امکانات ہیں۔ 26 سے 27 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ اٹک ، راولپنڈی ، جہلم ، چکوال، سرگودھا اور میانوالی میں بارش ہو گی۔ بھکر، لیہ ، ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا