ملک بھر میں 11 مارچ سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں نئے سلسلے کے تحت 11 مارچ تک بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں، تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا ایک اور سلسلہ 10 مارچ کی شام سےشروع ہونے کا امکان ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو24گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت ہے۔ اس کے علاوہ مارچ کے مہینے میں ہی پنجاب بھرمیں 11سے14 تاریخ کے درمیان طوفانی بارشوں کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا، آج سے 13 مارچ کے دوران بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق سندھ میں 10 اور 12 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 11 سے 14 مارچ کے دوران بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سبب عوام کے جان و مال کو محفوظ رکھنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 سمیت صوبائی حکومت کے تمام متعلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ انتظامات سے آگاہ رکھیں،نشیبی علاقوں سے عوام کی بروقت محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، عوام کو صورتحال سے پیشگی خبردار کیا جائے، میڈیا، سوشل میڈیا اور موبائل الرٹس سروس سے مدد لی جائے، دیہی علاقوں میں مال مویشیوں کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا