ملک بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں دسمبر کی بجائے جنوری میں کرنے کا امکان

عرصہ دراز سے پاکستان میں موسم سرما کی چھٹیاں دسمبر کے آخری ہفتے سے شروع ہورہی تھیں مگر اب موسم میں تبدیلی کے بعد اس کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان پیدا ہوگیا ہے کیونکہ اب دسمبر کی بجائے ماہ جنوری زیادہ سرد ہوتا جارہا ہے اور بعض اوقات سردی کی شدت کے سبب موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ بھی کیا گیا جس کی وجہ سے تعلیم کا بھی ہرج ہورہا تھا

اسی مسئلے کے حل کے لیے تعلیمی اداروں میں دسمبر کی موسم سرما کی تعطیلات کو جنوری میں تبدیل کرنے کی تجویز پر غور کے لیے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس آج (منگل کو) ہو گی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں صوبائی تعلیمی نظام میں اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا اور موسم سرما کی چھٹیوں کو جنوری میں منتقل کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔

سندھ حکومت پہلے ہی 20 دسمبر سے یکم جنوری تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔جس کے مطابق صوبے میں اسکول اور کالج 20 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے، تعلیمی سرگرمیاں 3 جنوری سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور