ملک بھر میں شارٹ فال 4 ہزار321 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستان میں بارشیں گزشتہ کئی ماہ سے روٹھی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے سردیوں میں بھی حکومت لوڈشیڈنگ کرنے پر مجبور ہوگئی ہے ، بجلی کے شارٹ فال میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے – بجلی کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار321 میگاواٹ تک پہنچ گیا،حکام کاکہناہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار9 ہزار179 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی طلب 13 ہزار 500 میگاواٹ، پن بجلی سے 500 میگاواٹ ہے ۔

 

 

ذرائع پاور ڈویژن کاکہناہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 5 ہزار555 میگاواٹ ہے ،شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ، حکام کا مزید کہناتھا کہ ہائیڈل سے پیداوار میں کمی کے باعث لوڈمینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے ۔اگر اس مرتبہ سردیوں میں زیادہ بارشیں نہ ہوئیں اور پہاڑوں پر برف نہ پڑی تو گرمیوں میں بجلی کا سنگین بحران سر اٹھائے گا –

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد