ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال7ہزار میگا واٹ سے تجاوزکرگیا

ملک بھر میں کئی سالوں کے بعد ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا جسکی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوکررہ گئی ہے

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے اس وقت ملک میں بجلی کی طلب قریب  28 ہزار 200 میگاواٹ جبکہ پیداوار 21 ہزار 200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے ۔

ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے  12  گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے  جبکہ زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی کہیں زیادہ ہوچکا ہے لوگوں کی راتوں کی نیند حرام ہوگئی ہے اور بجلی کی بندش نے کاروبار کو بھی بری طرح متاثر کرنا شروع کردیا ہے اسکے علاوہ دیہاتوں میں اسکا دورانیہ 12گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا ہے ۔

اس وقت سرکاری تھرمل پاور پلانٹس ایک ہزار 60 میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں ،  پن بجلی سے چار ہزار 635  میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے ،  پن بجلی سے 4 ہزار 635 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے   جبکہ آئی پی پیز سے 9 ہزار 677 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطا بق  تیل گیس کوئلےکی قلت اور ان کی قیمت بڑھ جانے کے سبب کے باعث متعدد پلانٹس بند بھی ہوچکے ہیں۔

Related posts

پنجاب حکومت کا 10 جولائی سے الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا اعلان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 419 میگاواٹ تک پہنچ گیا

چاند اور موم بتی کی روشنی سے چلنے والی ‘ان ڈورسولر شیٹ “ایجاد