گرمی کی شدت کے ساتھ ہی ائیر کنڈیشنر چلنے کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بجلی کی طلب اور رسد میں واضح فرق پیدا ہوگیا – گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار190 میگاواٹ ہو گیا۔یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ دوبارہ عروج پر پہنچ گئی ہے -اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے –
ذرائع کاکہناہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار310 میگاواٹ جبکہ طلب 26 ہزار5 سو میگاواٹ ہے ،،پن بجلی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1 ہزار760 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،بجلی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار11 ہزار100 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ شمسی بجلی گھروں سے بجلی کی پیداوار100 میگاواٹ ہے،ایٹمی پاور پلانٹ سے 2 ہزار200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔ بیگاس سے 150 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے،ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔