ملکہ الزبتھ کتنے اثاثوں کی مالک تھیں ؟یہ اثاثے کیسے بنے؟

برطانیہ پر 70 سال تک راج کرنے والی ملکہ گزشتہ روز 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں -ملکہ الزبتھ 27 سال کی عمر میں 1952 میں برطانیہ کی ملکہ منتخب ہوئی تھیں -گزشتہ روز انتقال کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے
ذاتی اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ 500 ملین ڈالر یا 50 کروڑ ڈالر ے قریب لگایا جاتا ہے جو بادشاہ بننے والے چارلس سوئم کو منتقل ہوجائیں گے۔

یہ اثاثے ملکہ کے صرف ذاتی اثاثے تھے اس کے علاوہ شاہی خاندان کے اثاثے اس سے الگ ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کو رائل فرم کہا جاتا ہے اور اس کے اثاثوں کا تخمینہ 28 ارب ڈالر لگایا جاتا ہے اب آپ جاننا چاہیں گے کہ ملکہ کے ذرائع آمدن کیا تھے؟ دراصل ملکہ کو ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے خصوصی گرانٹ جاری دی جاتی تھی۔ اس گرانٹ کا سلسلہ جارج سوئم کے دور میں ہوا تھا۔اس گرانٹ کی رقم گزشتہ سال میں 86 ملین پاؤنڈز تھی۔

 

یہ فنڈز سرکاری سفر، جائیداد کی دیکھ بھال، اور ملکہ کے گھر کے کام یا دیکھ بھال کے اخراجات کے لیے مختص کیے گئے تھے اس کے علاوہ ملکہ کا تاج بھی بھاری ملکیت کا ہے جس میں مغلیہ دور کے نایاب ہیرے جڑے ہوئے ہیں ۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں