کل کبیروالا میں مسلم لیگ نون کے ایم پی اے کے امیدوار عرفان محمود کے ٹیوب ویل سے بجلی کی چوری پکڑی گئی تھی آج ملتان کے سابق رکن صوبائی اسمبلی ممتاز علی پانگ کے گھر کی بجلی چوری کی واردات پکڑی گئی -میڈیا ذرائع کے مطابق الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ٹیم نے پولیس فورس کے ہمراہ صادق آباد میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا۔ترجمان میکو نے خفیہ اطلاع پر پیپلزپارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی چانگ کے گھربجلی چوری پکڑلی۔
ترجمان نے بتایاکہ سابق ایم پی اے نے 15 ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگارکھی تھیں، فارم ہاؤس میں 12 سے زائید اے سی چلائے جا رہے تھے، بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ترجمان میپکو کا کہنا ہے کہ میپکو ٹیم نے پولیس کی موجودگی میں کنکشن منقطع کرکے تاریں قبضے میں لیں اور سابق ایم پی اے کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔اب یہ تو سب کو معلوم ہے کہ ان بارہ ائیرکنڈیشنر کا بل کون بھر رہا تھا –