ملتان : کپتان کا پہلا باغی پرندہ واپس گھونسلے میں آگیا

عمران خان کی بات سچ ثابت ہونے لگی 15 روز گزر جانے کے باوجود اتحادی اپوزیشن کے ساتھ مل بیٹھنے کا اعلان نہ کر سکے فون کال کا انتظار ہی رہامگر کوئی کال نہیں آئی 14 باغی ارکان میں سے زیادہ کی واپسی کا امکان بھی پیدا ہوگیاتاہم راجہ ریاض، باسط بخاری اور نور عالم اگر واپس آنے کی کوشش بھی کریں گے تو شائید پی ٹی آئی والے خودانہیں اب قبول نہیں کریں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی احمدحسین ڈیہڑبارش کا پہلا قطرہ بن گئے اور انھوں نے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے ساتھ ہوں، میرے مطالبات تسلیم کریں -انھوں نے اسسے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والوں کوبے غیرت سمجھتے ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگومیں احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ میں آج پی ٹی آئی کے رکن کی حیثیت سے اسمبلی اجلاس میں گیا، میرے پانچ مطالبات ہیں اور سارے غریب سے متعلق ہیں لہٰذا عمران خان سے اپیل ہے میرے مطالبات تسلیم کریں۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ تک آپ کو وقت دیتا ہوں، وزیراعظم سے اس وقت ملوں گاجب میرے مطالبات پورے ہوں گے۔

ا یک ٹاک شو میں منحرف ایم این اے کی فواد چوہدری سے گفتگوہوئی جس میں فواد چوہدری نے ان کی ملاقات عمران خان سے کرانے کی پیشکش کی جو لگتا ہے کہ عنقریب ہوبھی جائے گی جب ایک اینکر کرن نازنے ان سے سوال کیا تو کہ کیا آپ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سے ملاقات کرنے پر رضامندہیں تو انھوں نے اسپر بھی ہاں میں جواب دیا تھا ایک اور انٹرویومیں احمد حسین نے کہا کہ مزاکرات ابھی جاری ہیں، بات ہو رہی ہے ، وزیراعظم سے ملاقات بھی عنقیب ہو رہی ہے ۔صحافی نے سوال کیا کہ تحریک عدم اعتماد میں حکومت کاساتھ دیں گے یااپوزیشن کا؟ اس پر احمد حسین نے کہا کہ میں انشااللہ تعالی حکومت کے ساتھ ہوں، میرے کچھ مسائل ہیں جو وہ حل کریں گے

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی