ملتان میں 6 سگی بہنیں : 6 سگے بھائیوں کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

دنیا میں کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو لوگوں کے لیے بڑی دلچسپی کا باعث بن جاتے ہیں ایسا ہی ایک شادی کا واقعہ آج ملتان میں پیش آیا جہاں 6 سگی بہنوں کی شادی اپنے 6 کزنز کے ساتھ انجام پائی جو سب آپس میں سگے بھائی ہیں ۔ دونوں گھرانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔تمام دولہا اور تمام دلہنیںآپس میں فرسٹ کزن ہیں۔ ۔

محمد لطیف کی چھ بیٹیاں منگل کے روز اپنے چھ کزنز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔دولہاؤں میں سے ایک،دولہا شفیق، کا دعویٰ ہے کہ یہ “محبت کی شادی” تھی۔چھ دلہنوں میں سے ایک، انع م نے اپنے بڑے دن پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہم [چھ بہنیں] ایک ہی دن شادی کرنے پر خوش ہیں”۔تمام دلہنیں روایتی سرخ لباس میں ملبوس تھیں اور ان میں سے دو نے ایک جیسے لباس پہن رکھے تھے۔ جب چھ بہنیں اپنے نئے گھروں کو روانہ ہوئیں تو خاندان جذباتی ہو گیا۔ایک اور دولہا شکیل نے کہا، “ہمیں خوشی ہے کہ ایک نیا مشترکہ خاندان بن گیا ہے۔”سجاد نے کہا، “ہم سب بھائیوں کا آپس میں اچھا رشتہہے اور اب اس انوکھی شادی کے بعد ہمارا محبت کا رشتہ اور گہرا ہوجائے گا

شفیق نےاللہ کے حضور دعاکی کہ ” اللہ ہمارا شادی کا یہ بندھن تا حیات قائم ودائم رکھے ” ۔دولہاکی اس ٹیم نے نے پنڈال میں پنجابی انداز میں انٹری ڈالی اور ہال میں داخل ہونے سے پہلے بھنگڑا ڈالا۔اس موقع پر دولہا کے والد ظہور بخش خوش اور مسرور نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے ہمیشہ شادی کی بہت بڑی تقریبات منعقد کی ہیں اور خاندان کے بزرگوں کی طرف سے جو بھی فیصلہ کیا گیا اسے قبول کیا،” انہوں نے کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ہمیں مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

پاکستان میں اجتماعی شادیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کی وجہ سے غریب والدین کا مالی بوجھ کافی حد تک کم ہوجاتا ہے امید ہے کہ آج کی اس نئی پیش رفت کے بعد بہت سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے خاندان اس ریت کو اپنانے کی کوشش کریں گے

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی