ملتان سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو پر پی ٹی آئی ناراض : ڈوگر نے وزیراعظم اور فوج کے اختلافات کے بارے میں بات کی تھی

قابل اعتماد طریقے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت اور پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار عامر ڈوگر

کے ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو پر ان سے شدید نالاں ہیں عامر دوگر

نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی اور عمران خان کی اس بارے سوچ پر میڈیا پر کھل

کر گفتگو کردی تھی جس کو ملک ” وسیع تر مفاد کے خلاف سمجھا جاتا ہے

پی ٹی آئی قیادت کو یقین تھا کہ ڈوگر کے انٹرویو نے

قومی اور سیاسی سطح پر نامناسب تاثر پیدا کیا ہے۔

پارٹی رہنماؤں کے مطابق سرکاری ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کرنا

وزارت اطلاعات اور متعلقہ ترجمان کی ذمہ داری تھی۔

پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ ڈوگر کو قومی سلامتی کے معاملات

سے نمٹنے کے دوران زیادہ ہوشیار انداز اختیار کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم افغانستان

کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو اپنے عہدے پر رکھنا چاہتے تھے۔


ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا

اور اراکین کو بتایا کہ وہ فیض حمید کو چند مہینوں

تک ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر برقرار رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں جب تک کہ افغانستان میں کوئی تصفیہ نہ ہو جائے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی