ملالہ نے شہباز شریف کے نام خط میں کیا مطالبہ کردیا؟

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی جو خود پر حملہ کے بعد ملک سے باہر شفٹ ہوگئی تھیں اب بھی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہتی ہیں اور آج انھوں نے شہباز شریف کے نام ایک خط تحریر کیا ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ،ساتھ ساتھ ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا ۔

ملالہ یوسفزئی کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں معاشی مشکلات کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ اپنی تحریر میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی، ملالہ فاؤنڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کیے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کررہا ہے، چاہتے ہیں پاکستان تعلیم پر جی ڈی پی کا خرچ 4 فیصد تک بڑھائے۔حکومت اپنے پہلے 100 دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔ملالہ یوسفزئی پاکستان کی تاریخ کی دوسری شخصیت ہیں جنہیں امن کا نوبل پرائز بھی مل چکا ہے ،وہ اس سے قبل اپنے بچپن میں دوران تعلیم گل مکئی کے نام سے اس وقت لڑکیوں کی تعلیم پع بات کرتی رہی ہیں جب سوات پر طابان کا قبضہ تھا اور پھر ان کا نام سامنے آنے پر ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا جس کے بعد وہ اپنی فیمل سمیت انگلینڈ شفٹ ہوگئی تھیں –

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان