ملازم خواتین مالکن کوواش روم میں بند کرکے کیش اور جیولری لے اڑیں

گزشتہ روز میانوالی سے خبر ائی تھی کہ ایک خواتین کا ایک خانہ بدوش گینگ ایک خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر واردات کرگیا تھا -آج اسی طرح کی خبر لاہور سے موصول ہوئی -جہاں گھر میں کام کرنے والی ماسیاں گھر لوٹ کر فرار ہوگئیں ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

“آج نیوز” کے مطابق ٹاؤن شپ کےعلاقے میں 2گھریلو ملازمہ کی گھر میں ڈکیتی کا واقعہ سامنے آگیا۔ ملازم خواتین نے مکان مالکن کوواش روم میں بند کیا اور 5 لاکھ نقدی، 15 لاکھ کےزیورات اورغیر ملکی کرنسی لےاڑیں۔شہری مختار حسین نے چند روز قبل ہی دونوں خواتین کو کام پررکھا تھا۔

دونوں ملازمہ گھر سے جاتے جاتے بہت سی گھر کی چیزیں بھی اٹھا کر ساتھ لے گئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی