ویسے تو اس وقت دنیا میں جس ملک میں الیکشن جلد کروائے جانے کی بات ہورہی ہے وہ پاکستان ہے جہان الیکشن کے لیے حکومت کی 13 اتحادی جماعتوں اور ان کی مخالف پی ٹی آئی نے انتخابا ت کروانے یا اس کو روکنے کے لیے اپنا سیاسی کیرئیر داؤ پر لگا دیا ہے مگر اس وقت میں ملا ئشیا سے خبر آئی ہے کہ ملائیشین وزیراعظم صابری یعقوب نے پیرکے روز پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کیا جس سے ملک میں جلد الیکشن کی راہ ہموار ہوگئی ہے کیونکہ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد 60 روز میں الیکشن کا انعقاد ضروری ہے۔
صابری یعقوب کو اپنی جماعت کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا تھا جس کے باعث وہ سب سے کم عرصے وزارتِ عظمیٰ پر براجمان رہے ۔ٹی وی پر قوم سے خطاب میں ملائیشین وزیراعظم نے کہا کہ ان کی گزشتہ روز بادشاہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی اجازت طلب کی جس پر بادشاہ نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی درخواست کو قبول کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشین وزیراعظم کی جانب سے یہ اعلان ان کی اپنی جماعت کی طرف سے جلد الیکشن کے مطالبے کے بعد سامنے آیا ہے۔