ملائشیا میں دوران پرواز سوجانے والے دونوں پائلٹس کو سزا

دو روز قبل اندونیشیا کے حوالے سے ایک حیران خبر سامنے آئی تھی جب یہ بتایا گیا تھا کہ پرواز اڑانے والے دونوں پائلٹ آدھے گھنٹے تک سوتے رہے اور اس دوران ان کا جہاز ٹریک سے بھی ہٹ گیا تھا تاہم جہاز اقرتی طور پر کسی حادثے سے محفوظ رہا تھا جس میں 150 سے زائید افراد سوار تھے -اس خبر نے پورے عالمی میڈیا کو اپنی طرف متوجی کا تھا جس کے بعد ملائشین حکومت کو بھی ایکشن لینا پڑا –
انڈونیشیا کے دو پائلٹس پرواز کے دوران 28 منٹ تک سوتے رہے، معاملہ سامنے آنے پر حکام نے پائلٹس کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔ یہ واقعہ 25 جنوری کو اس وقت پیش آیا جب انڈونیشیا کی مقامی ایئرلائن ’باٹک ایئر‘ کا طیارہ سولاویسی سے جکارتہ جارہا تھا۔پرواز کے دوران تقریباً پائلٹس 28 منٹ کے لئے سو گئے لیکن طیارہ بحفاظت لینڈنگ میں کامیاب ہوگیا اور خوش قسمتی سے تمام 153 مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔32 سالہ پائلٹ نے اپنے 28 سالہ ساتھی پائلٹ کو ٹیک آف کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ دیر کے لئے آرام کرنا چاہتا ہے۔بعدازاں کچھ دیر بعد ساتھی پائلٹ بھی سوگیا، جکارتہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے کاک پٹ سے ان کی آخری ریکارڈ شدہ ٹرانسمیشن کے بعد رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔
ریڈیو پر 28 منٹ تک خاموشی چھائی رہی، جب پائلٹ نیند سے بیدار ہوا تو انہوں نے دیکھا کہ اس کا ساتھی پائلٹ بھی سوتا رہا ہے ، دونوں پائلٹ کے سونے کی وجہ سے طیارہ اپنے روٹ سے ہٹ گیا تھا۔اس کے بعد دونوں پائلٹس نے جکارتہ سے آنے والی کالز کا جواب دیا اور طیارے کو بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔اس واقعے پر حکام کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ، انڈونیشیا کے ایئرٹرانسپورٹ کے سربراہ،ایم کرسٹی اینڈہ نے اس بات پر زور دیا کہ باٹک ایئر کو اپنے عملے کے آرام کے وقت پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔یادرہے کہ 2019 میں اسی ایئر لائن کا ایک پائلٹ بے ہوش ہوگیا تھا جس کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔لیکن اس بار جہاز خود بخود 28 منٹس تک ہوا میں ہی پرواز کرتا رہا جو کسی معجزے سے کم نہیں ہے –

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

عالمی منڈی میں پٹرول سستا ؛ پاکستان میں 12 روپے فی لٹرکمی کا امکان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ