23
پشاور: پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بدھ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں 10 مقامات پر چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی 22 مارچ کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 22 مارچ کو مسجد قاسم علی خان میں اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔