وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیرِ مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی حادثے میں موت کی تحقیقات میں اہم انکشاف ہواہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہواہے کہ مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی گاڑی پر تیز رفتاری کے 13 چالان بقایا ہیں۔رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی گاڑی کا تیزرفتاری پر جنوری سے اپریل تک 4 ماہ میں 13 بار چالان ہوچکا ہے ٹریفک پولیس کے ریکارڈ کے مطابق پہلا ای چالان 5 جنوری 2023ءکو ہوا۔
مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ہٹ کرنے والی مذکورہ گاڑی کا تیز رفتاری پر 13واں ای چالان 13 اپریل 2023ءکو ہوا۔مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی حادثے کے وقت بھی تیزی سے گزر رہی تھی۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری کے سبب ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ پا سکا اورحادثہ پیش آ گیا۔تاہم اس رپورٹ کے بعد اس بات کو تقویت ملی ہے کہ مفتی صاحب کی گاڑی کو اتفاقیہ حادثہ پیش آیا یہ ان کو جان سے مارنے کی سازش نہیں تھی –