27

Image Source: Arab News PK
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
وہ اسلام آباد میں کرغزستان کے سفیر توتوئیف اولان بیک اسانکولوچ سے بات چیت کر رہے تھے۔
انہوں نے کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے بھی آگاہ کیا۔
جمہوریہ کرغزستان کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کے شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔