مفتاح اسماعیل نے پی ڈی ایم قیادت کو مصنوعی اور ناہل قرار دے دیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل جو اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنا نے پر بہت خفا ہیں اب کھل کر نون لیگ کے خلاف بیان دینے لگے ہیں اور آج تو انھوں نے تحریک انصاف اور عمران خان کے فوری الیکشن کی نہ صرف حمایت کی بلکہ انتخابات کو ملکی مسائل کا حل بھی قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خراب معاشی صورت حال کے سبب فوج کی بھی بُری حالت ہو چکی ہے، اس لیے ملک میں 3 شفاف الیکشن کروائیں۔

 

نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق (ن) لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت کی اتنی اہلیت نہیں جہاں اسے بٹھا دیا گیا ہے، یہ صورت حال حکومت اور اپوزیشن دونوں میں ہے۔ ملک کو ایک ایسے نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری ریاستوں میں احتساب الیکشن کے ذریعے ہوتا ہے، بیلٹ باکس ہی چوری ہو جائے تو احتساب ممکن ہی نہیں، سیاسی نظام کی نچلی سطح کو مضبوط بنائیں گے تو استحکام آئے گا۔ نئے صوبے بنا دیئے جائیں تو ملک کے آدھے مسائل ویسے ہی حل ہو جائیں گے۔ایسا لگتا ہے کہ ان کے اس بیان کے بعد ان کے ساتھ بھی وہی سلوک ہوگا جو پیپلز پارٹی نے اپنے سابق گورنر لطیف کھوسہ کے ساتھ کیا تھا –

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی