لاہور کے علاقے مغلپورہ میں اپنے ہی قریبی رشتے دار نے گھر میں خون کی لرزہ خیز واردات کرڈالی – قتل کی اس ہولناک واردات نے ہر کسی کے دل کو دہلا کر رکھ دیاہے -اطلاعات کے مطابق بھانجے نے اپنے سگے ماموں ، ممانی اور کزن کو قتل کر دیا ۔
پولیس کے مطابق مقتولین میں ثاقب، مریم اور 15 سالہ عبداللہ شامل ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شان نے چھری کے وار کرکے تینوں افراد کی جان لی ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی سول لائنز اویس شفیق وقوعہ پر پہنچے ۔پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکےقتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔ دریں اثنا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے تہرے قتل کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاہم ابھی تک اپنے ہی خاندا ن کا خون انتقامی کاروائی تھی ،بدلہ یا کوئی خاندانی دشمنی اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔