معین اختر کی 71 ویں سالگرہ پر گوگل کا ایک ڈوڈل کے ساتھ خراج تحسین

معین اختر کے پرستار( جن کی تعداد کروڑوں میں ہے اور جو آج بھی عمر شریف کے ساتھ مقبولیت کی بلندیوں پر ہیں )ان کی 71 ویں سالگرہ منا رہے ہیں غیر معمولی اداکار 1950 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ معین اختر نے اپنے کیریئر کا آغاز 16 سال کی عمر میں کیا اور جلد ہی اپنی شاندار نقالی اور اداکاری اور میزبانی کے باعث ٹی وی شوز کی کامیابی کی ضمانت بن گئے ۔

گوگل نے ایک ڈوڈل کے ساتھ افسانوی اداکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔اختر نے لوز ٹاک میں مصنف انور مقصود اور اداکارہ بشریٰ انصاری کے ساتھ دوہرے اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ ریڈیو پاکستان کے دور میں مزاح نگار، اداکار اور نقالی 90 کی دہائی کی نسل کے لیے ایک آئکن بن گئے۔


لیجنڈری اداکار معین اختر کے تخلیق کردہ کردار آج بھی ان کے مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہیں۔ ان کا روزی کا کردار تو بلندیوں کو چھوگیا تھا اس کے علاوہ انور مقصود کے ساتھ کیے گئے سٹوڈیو ڈھائی شوز میں انھوں نے بیسیوں افراد کا روپ دھارا اور ان کا ہر کردار بے حد پسند کیا گیا ۔انہیں 1996 میں ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی