پاکستانی معیشت جو جولائی کے مہینے میں عروج تک پہنچ گئی تھی اب اس میں بہتری آناشروع ہوگئی ہے اور ڈالر 230 روپے سے دھیرے دھیرے نیچے آرہا ہے -ڈالر کی قیمت کم ہونے سے پاکستان کے ڈیفالٹ کرجانے کے خدشات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی پسپائی جاری۔ انٹر بینک میں ڈالر قدر مزید تین روپے تین پیسے کم ہوگئی، دو سو اٹھارہ روپے اٹھاسی پیسے پر بند۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کا ریٹ مستحکم،217روپے میں ٹریڈ۔ ڈالر کی کمی سے قرضوں کے بوجھ میں 2700 ارب روپے کی کمی۔#Dollarpic.twitter.com/4uD4g14zOY
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت مسلسل گراوٹ کا شکار ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں تک 5 روپے 91 پیسے کمی رپورٹ ہو ئی ہے جس کے بعد ڈالر 216 روپے پر آ گیاہے ، 10 روز میں ڈالر کی قیمت میں حیران کن طور پر 24 روپے کمی ہو چکی ہے ۔