معمولی جھگڑے پر باپ اور بیٹا جان سے گئے

کو لاہور کے علاقے ہنجروال میں ایک ہی خاندان کے بچوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا -بات گالم گلوچ تک پہنچی تو بڑے بھی اس میں کودپڑے اس پر ایک شخص طیش میں آگیا اور اس نے وہاں موجود باپ اور بیٹے کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق، جھگڑا مبینہ طور پر معمولی اہمیت کے تلخ جملوں سے شروع ہوا۔ پھر تلخی بڑھی اور شیطان اپنا وار کرگیا اور ، حریفوں کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص اور اس کا بیٹا ہلاک ہو گئے۔

مقتولین کی شناخت 50 سالہ اشرف اور 30 ​​سالہ عظیم اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔واردات کے بعد ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے ۔

قانونی کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔ دونوں حریف جماعتوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ سی سی پی او بلال صدیق کامیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی