ہالی وڈ میں 90 کی دہائی میں گرین پاور رینجر کا کردار ادا کرنے والےہالی ووڈ اداکار جیسن ڈیوڈ فرینک نے خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ جیسن کی موت امریکی ریاست ٹیکساس میں ہوئی،تاہم ابھی تک ان کی موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ۔ میڈیا رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی تو بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکیں –
اداکار کے پسماندگان میں ان کے چار بچے ہنٹر، جیکب، اسکائی اور جینا۔فرینک کی بیوی، ٹمی فرینک، جس سے ان کی شادی 2003 س میں ہوئی تھی۔ ٹمی فرینک نے اداکار پر بے وفائی کا الزام لگانے کے بعد اس سال کے شروع میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی اور یہی امکان ہے کہ اس بات نے اداکار کو یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا ۔ اس سے قبل ان کی شادی شونا فرینک سے 1994 میں ہوئی جو 2001 تک رہی تھی-