معروف گلوکار ابرار الحق اپنی ماضی کی کن غلطیوں پر شرمسار

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف گلوکار ابرار الحق نے حالیہ انٹرویو میں دل میں باقی رہ جانے والی خلش کے حوالے سے بات کی اور ساتھ ہی معافی بھی مانگ لی۔ابرار الحق نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی اور والدین کے حوالے سے خواہش کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی اور ساتھ ہی چند لوگوں کے ساتھ اپنے نامناسب رو یے کی معافی بھی مانگ لی۔

انہوں نے کہا کہ کاش میں ان کی تھوڑی اور خدمت کرلیتا، اور خواہش تھی کہ میں ان کے ساتھ اپنی کامیابیاں بانٹ سکتا جو میں نہیں کر سکا۔میزبان نے ان سے کہا یہ تو کسک رہ گئی ہے کو ایسا پچھتاوا جس پر آپ شرمندہ ہوں کہ یہ غلط ہوگیا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔
اس پر ابرار لحق نے ماضی کا ایک قصہ سنایا اور کہا کہ جب میں نے نئی گاڑی خریدی تھی تو میری گاڑی کو پیچھے سے ایک دوسری گاڑی والے نے ٹکر مار دی تھی، تو مجھے کافی غصہ آیا میں نے تلخ لہجے میں اس سے کہا کہ اندھے ہو کیا لیکن جب اس نے میری طرف دیکھا تو اندازہ ہوا کہ واقعی اسے ٹھیک سے نظر نہیں آتا تھا پھر وہ محنت کرکے پیسے کما رہا تھا، تو میں اس سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں ایک اور شخص سے معافی مانگنا چاہتا ہو، جب والد حیات تھے تو بیشتر افراد ان کے پاس مدد مانگنے کے لیے آیا کرتے تھے، ایک بار ایک آدمی کو اپنی چھت بنوانے کے لیے کافی زیادہ پیسے چاہے تھے لیکن میں نے اس کی آدھی رقم یہ سوچ کر اسے دی کہ ممکنہ طور پر وہ جھوٹ بول رہا ہے اور سوچا کہ جو حقیقی حقدار ہوگا اسے دوں گا بعدازاں مجھے احساس ہوا اگر اللہ تعالیٰ نے بھی ایسا کرنا شروع کردیا تو میری باری تو آٗے گی ہی نہیں کیونکہ مجھ سے زیادہ کئی اور حقدار پہلے سے موجود ہیں۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی

اداکارہ سنگیتا کو بھی 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ؛20 ہزار بل ؛40 ہزار ٹیکس