معروف پاکستانی اداکارہ، کمپئیر، ڈائریکٹراور پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کر گئیں

معروف پاکستانی اداکارہ، میزبان، ڈائریکٹراور پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کر گئیں۔انھوں نے جیو ٹی وی کے مقبول ڈرامے ڈولی کی آئے گی بارات میں اداکاری کرکے پاکستان میں اپنی شناخت بنائی – ’ڈولی کی آئے گی بارات‘ میں صبا کا کردار نبھانے والی نوشین مسعود کافی عرصہ سے بیمار تھیں، اداکارہ کے سابق شوہر طارق قریشی کے مطابق نوشین مسعود گزشتہ کچھ عرصے سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور زیرِ علاج تھیں جو آج اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئیں
ان کی المناک موت کی خبر سن کر شوبز کی دنیا کے بہت سے ستاروں نے سوشل میڈیا پر دکھ اور غم کا اظہار کیا – اداکار عدنان صدیقی نےبھی سوشل میڈیا پر نوشین مسعود کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔ نوشین مسعود نے ڈرامہ سیریل جال، کالونی 1952ء، گھر تو آخر اپنا ہے، ڈولی کی آئے گی بارات سمیت مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ انداز اپنا اپنا سمیت مختلف پروگرامز میں میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیے ۔اس علاوہ نوشین مسعود نے جنون، شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد سمیت کئی معروف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔

Related posts

سلمان خان نےکس اداکارہ کے انکار کے بعد کبھی شادی نہیں کی ؟

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

معرف پاکستانی اداکار فواد خان کی 8 سال بعد بالی ووڈ فلم میں واپسی