معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے مداحوں کو اپنی شادی کی خبر سنادی

پاکستان کی صف اول کی ٹک ٹاکر نے شادی کا فیصلہ کرلیا انھوں نے اس کا اعلان بھی کیا اور شادی میں ہونے والی رسومات اور فنکشنز کی تفصیلات بھی شئیر کردیں –
معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر شادی کے فنکشنز کی ایک فہرست پوسٹ کرکے اپنی شادی کا عندیہ دے دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق جنت مرزا کی طرف سے انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی گئی فہرست میں سب سے پہلے ڈھولکی کا مختصر فنکشن رکھا گیا ہے اور اس کے بعد گرینڈ ڈھولکی فنکشن کو جگہ دی گئی ہے۔

فہرست میں شادی سے قبل میلاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کرانے کا بھی کہا گیا ہے ۔ میلاد کے کچھ روز بعد قوالی نائٹ ہو گی اور پھر بالی ووڈ نائٹ منعقد ہو گی۔ آخری فنکشنز میں دلہن کا مایوں بیٹھنا اور رسم حنا شامل ہیں اور آخر میں بارات ہو گی۔جنت مرزا کی طرف سے یہ فہرست پوسٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور انٹرنیٹ صارفین متجسس ہیں کہ ٹک ٹاکر کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جنت مرزا کی طرف سے یہ فہرست اپنی شادی کے حوالے سے شیئر کی گئی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین میں یہ تجسس بھی پایا جا رہا ہے کہ اگر جنت مرزا کی شادی ہو رہی ہے تو ان کے دولہا کون ہیں؟ واضح رہے کہ 2021ءمیں جنت مرزا کی ساتھی ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ شادی کی خبریں سامنے آتی رہیں۔ دونوں کی منگنی بھی ہوئی تاہم بعد ازاں ان کا تعلق ختم ہو گیا جس پر انھوں نے شدید دکھ کا اظہار بھی کیا تھا ۔ اب وہ دوبارہ زندگی کی طرف لوٹ ائی ہیں اور ا س ٹراما سے باہر آگئی ہیں انھوں نے شادی کا اعلان تو کردیا تاہم انھوں نے اپنے نئے جیون ساتھی کا نام ابھی اپنے پرستاروں کے ساتھ شئیر نہیں کیا -وہ سب کو ایک بڑا سرپرائز دینا چاہتی ہیں –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ