معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ قاسم علی شاہ نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اس ملاقات میں انھوں نے عمران خان سے پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی خواہش کااظہار کیا جس پر عمران خان نے انہیں پارٹی ٹکٹ دینے پر آمادگی ظاہر کردی ۔ اس پر قاسم علی شاہ نے ان سے پوچھا کہ ’مجھے کس حلقے سے ٹکٹ ملے گا؟‘ قاسم علی شاہ کے اس سوال پر عمران خان نے کہا کہ ”یہ فیصلہ تو آپ نے کرنا ہے۔ آپ نے دیکھنا ہے کہ کس حلقے میں آپ کی جان پہچان زیادہ ہے۔“ قاسم علی شاہ نے کہا کہ گلشن راوی میں میرے 40سال گزرے ہیں

۔ میں میاں اسلم اقبال کو ووٹ دیتا ہوں۔ میرے قریب والے حلقے میں مجھے ٹکٹ مل سکتا ہے؟“میاں اقبال گلشن راوی سے 2018 میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیت چکے ہیں اس لیے اس حلقے سے تو انہیں ٹکٹ نہیں مل سکتا مگر اس کے نزدیک ترین حلقے میں وہ کامیاب ہوسکتے ہیں -کیونکہ ایک تو تحریک انساف کاستارہ اس وقت عروج پر ہے اور دوسرے پورے پاکستان کا پڑھا لکھا طبقہ قاسم علی شاہ سے بخوب واقف ہے -اور انہیں یقین ہے کہ ایسے سلجھے ہوئے لوگوں سے پارٹی بھی مضبوط ہوگی اور عوام کی بھلائی کے کام بھی زیادہ ہونگے اور وہ تعلیم کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں –

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل